Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار ندیم نے 77 بہاریں دیکھ لیں

 لالی وڈ فلموں کے مشہور ہیرو اداکار ندیم نے زندگی کی 77 بہاریں دیکھ لیں۔اداکار ندیم کا شمار ماضی کے مشہور ترین اداکاروں میں کیاجاتاہے ۔ انہوں نے کئی بڑی فلموں میں اداکاری کر کے نام کمایا۔ فلم چکوری سے 1967 میں لالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار ندیم نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ورسٹائل اداکاراﺅںشبنم اور بابرہ کےساتھ ان کی فلمی جوڑی کو بے حد پسند کیاگیا ۔اداکار ندیم کو ان کی فنی خدمات پر بیشتر ایوارڈز مل چکے ہیں۔
 

شیئر: