Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولنگ ا سکیم گوگل میپ پر جاری ہوگی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد ...سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ کمیشن پر کسی ادارے کا کوئی دباﺅ نہیں۔ انتخابات وعدے کے مطابق صاف اور شفاف ہونگے۔کسی سیاسی جماعت کو مہم سے نہیں روکا گیا ۔ تمام جماعتیں اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔جہاں سے شکایت موصول ہوتی ہے ایکشن لیا جاتا ہے۔پولنگ ا سکیم کو جلد گوگل میپ پر جاری کر دیا جائیگا ۔ ہفتہ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انتخابی مہم بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔کالعدم تنظیموں کے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی فہرست میں جو تنظیمیں شامل ہیں انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں۔ جن تنظیموں پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ ان کے بارے میں آگاہ کرے ۔انہوںنے کہاکہ انتخابات کی سیکیورٹی کےلئے فوج اور پولیس کے 8 لاکھ اہلکار ڈیوٹی دینگے۔ تمام اہلکار الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کام کرینگے ۔انہوںنے کہاکہ غیر ملکی مبصرین کو انتخابات سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سرکاری نتائج کا اعلان پی ٹی وی سے کیا جائیگا۔ 
مزید پڑھیں:لاہور سے کلین سوئپ کریں گے،سعد رفیق

شیئر: