Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکرم درانی ایک اور قاتلانہ حملے میں بچ گئے

   بنوں...خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم  درانی پر ایک اور قاتلانہ حملے میں بچ گئے۔ مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق اکرم درانی الیکشن مہم کے لئے بسیہ خیل جارہے تھے کہ گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ گولیاں فرنٹ شیشے پر لگیں تاہم گاڑی بم پروف ہونے سے اکرم خان درانی محفوظ رہے۔ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ۔مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انتخابی مہم کے دوران یہ ان پر دوسرا قاتلانہ حملہ ہے۔اس سے قبل اکرم درانی کے قافلے کے قریب دھماکہ میں 4 افراد ہلاک 13 زخمی ہوگئے تھے۔اکرم درانی بنوں کی قومی اسمبلی کی نشست پر امیدوار ہیں۔ ان کا مقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے امیدوار خودکش حملے میں زخمی،2ہلاک

شیئر: