Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کسی کو بھی حج سے نہیں روکتا ، اشرفی

ریاض..... پاکستان علماءکونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کسی کو بھی حج سے نہیں روکتا ، سب کا خیر مقدم کرتا ہے۔ مملکت نے مسلکی، سیاسی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر کبھی بھی کسی کو بھی حج یا عمرہ کی ادائیگی سے نہیں روکا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک حج موسم کو سیاسی پتے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ سعودی عرب او راس کے قائد اعلیٰ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مقام زبان درازوں کی فضول گوئیوں سے بہت اعلیٰ و ارفع ہے۔ انہو ںنے کہا کہ شاہ سلمان مملکت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے رہنما ہیں۔ علامہ اشرفی نے قطر کے حکمرانوں کو ایران اور مشکوک ممالک کے جال میں پھنسنے کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ بہتر ہو گا کہ وہ عقل کی آواز پر لبیک کہہ کر عرب اور خلیج کی دنیا میں واپس آجائیں۔ علامہ اشرفی نے کہا کہ حوثی ایرانی ملاﺅں کی تحریک ہیں جبکہ لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اپنے کمرے سے باہر نکلنے کی جسارت نہیں کر پاتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم دنیا کے مسائل کا ذمہ دار ایران ہے جو مسلم ملکوں میں مداخلت کر کے انارکی پھیلا رہا ہے۔ مسلم علماءمملکت کے ساتھ ہیں۔ 
 

شیئر: