Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک افغان بارڈر 2د ن کیلئے بند

 کوئٹہ ... پاک، افغان بارڈر باب دوستی کو2د ن کیلئے بند کردیاگیا۔ پاکستان میں انتخابات کے موقع پر باب دوستی منگل اور بدھ کو بند رہے گا ۔پاک افغان بارڈر کے قریب جو پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ان پر فوج ،ایف سی ،پولیس تعینات کردی گئی ۔چمن شہر میں انٹرنیٹ کی سہولت چند دنوں سے معطل ہے جس سے خاص طورپر صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے تاہم انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 31جولائی تک انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی ۔واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے بھی نگراں وزیر اعظم اور آرمی چیف سے رابطہ کرکے انتخابات کے دوران پاک ،افغان سرحد پر سیکیورٹی کے اضافی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
مزید پڑھیں:تربت ،پولنگ اسٹیشنوں پر راکٹوں سے حملہ ،ایک ہلاک

شیئر: