Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکلیں،الیکشن کمشنر

  اسلام آباد...چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا نے انتخابات 2018ءکے حوالے سے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنرنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 25جولائی کو ووٹ ڈالنے کےلئے گھروں سے نکلیں۔ عوام ووٹ کا صحیح استعمال کر کے قومی ذمہ داری پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کےلئے دن رات کام کیا ہے۔ ہر ادارے نے غیر جانبدار ہوکر تعاون فراہم کیا۔ آج ہماری کاوشیں ختم ہورہی ہیں۔ دریں اثناءنگران وفاقی وزیر قانون واطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف آزادی کے ساتھ پر امن انتخابات کا انعقاد ہے ۔نگران حکومت کوقطعاًغرض نہیں کہ کونسی جماعت جیت کر حکومت بناتی ہے۔ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں۔انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں جن کی بھرپور شرکت سے ملک میں جمہوریت اور جمہوری عمل مستحکم ہوا۔ جس امیدوار نے جیتنا ہے اس کا فیصلہ آج کے دن ووٹر کے ہاتھ میں ہے ۔نگران حکومت کو قطعاًغرض نہیں کہ کونسی جماعت جیت کر حکومت بناتی ہے۔ہمارا مقصد صرف آزادی کیساتھ پر امن انتخابات کا انعقاد ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا نقطہ نظر عوام تک پہنچا نے پرمیڈیا کے بھی شکر گزار ہیں ۔میڈیا نے ووٹ کی اہمیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ۔ضابطہ اخلاق کی پابندی پرسیا سی جماعتوں اور میڈیا کے کردار کو سر ا ہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پر امن انتخابی ماحول کیلئے نگران حکومتوں،الیکشن کمیشن اورمتعلقہ اداروں نے اقدامات کئے ۔ملک کی تقدیر اور ترقی کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔آئیں سب مل کر پاکستا ن کا نام پوری دنیا میں روشن کریں۔ 
مزید پڑھیں:عوام کل جمہوریت کا جشن منائیں گے،الیکشن کمیشن

شیئر: