Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کے عابد شیر علی کا خواتین کو واپس بھیجنے پر اعتراض

فیصل آباد: عام انتخابات کے سلسلے میں فیصل آباد میں پولنگ کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی پریزائیڈنگ افسر سے تکرار ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی اور پریزائیڈنگ آفیسر میں پولنگ اسٹیشن نمبر376پرتکرار ہوئی ہے ۔ ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے الزام لگایا ہے کہ حلقہ میں خواتین کو بغیر ووٹ کاسٹ کیے پولنگ اسٹیشن سے واپس بھیجا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر پریزائیڈنگ افسر نے اپنا موقف واضح کیا کہ لسٹ میں جونام نہیں انہیں ووٹ کیسے کاسٹ کرایا جاسکتا ہے ۔
 

شیئر: