Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دشمن کو ناکام بنانے کے لیے عوام بلاخوف نکلیں‘ آرمی چیف

راول پنڈی:  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام گھروں سے باہر نکلیں اور بلاخوف اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے راول پنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں، ہم نے ان دشمن قوتوں کوناکام بنانے کے لیے طویل سفرطے کیا ہے ، آج ہم دشمن قوتوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے ، گھروں سے باہرنکلیں اوربلاخوف ووٹ ڈالیں۔
مزید پڑھیں:- - - -نواز اور شہباز شریف کے حلقے میں ن لیگ کا کوئی امیدوار ہی نہیں

شیئر: