Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتائج بروقت مرتب نہ ہونے کی وجہ آر ٹی ایس موبائل ایپ؟

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم اور موبائل ایپ تیار کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ انتخابی نتائج میں تاخیر کی وجہ بننے والے آر ٹی ایس نظام اور موبائل ایپ بھی بنے ہیں۔ بروقت نتائج مرتب نہ ہونے کی وجہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کا فیل ہونا قرار پایا ہے۔
ذرائع کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسرز نے آر ٹی ایس موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروانا تھا مگر یہ ایپ کارکردگی کے لحاظ سے ناکام ثابت ہوئی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی یہ ایپ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معاونت سے تیار کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -انتخابی نتائج کی تازہ ترین صورت حال

شیئر: