Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے پی سی آج طلب، تاریخی جھرلو پھیرا گیا،فضل الرحمان

اسلام آباد... اپوزیشن نے انتخابی نتائج پر تحفظات پر جمعہ کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔ مسلم لیگ (ن) اور ایم ایم اے نے اسلام آباد میں کانفرنس بلائی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایم کیوایم کنو ینر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کرکے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ۔ سابق صدر آصف زرداری اور اے این پی کے سربراہ اسفند یا ر ولی نے بھی شرکت کا وعدہ کیا ہے۔ دریں اثناءجے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔ متحدہ مجلس عمل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن ضرور ہوا لیکن یہ عوامی مینڈیٹ نہیں، ایم ایم اے انتخابی نتائج مسترد کرتی ہے۔ اے پی سی کی میزبانی ،شہباز شریف اور میں کر رہا ہوں۔ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم سمیت ان پارٹیوں کو دعوت بھی دی ہے جنہیں انتخابی نتائج میں تحفظات ہیں۔ تاریخی جھرلو پھیرا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دعوے سے کہتا ہوں کہ ملک بھر میں فارم 45 پر انتخابی نتائج نہیں د ئیے گئے۔ اے پی سی میں اپنا موقف پیش کریں گے ۔الیکشن کالعدم کرانے کے لئے تمام جماعتوں کو اتفاق رائے پرلائیں گے۔دھاندلی کے خلاف تمام جماعتوں کو متحد کریں گے۔جبر کی حکومت کے خلاف جیسی تحریک چلا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ن لیگ کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

شیئر: