Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات کا معیشت پر فوری اثر

  کراچی (صلاح الدین حیدر) وثوق سے تو کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔ لگتا ہے کہ حکومت بدلنے کے ساتھ ہی پاکستانی معیشت جو کہ ا یک عرصے سے بدحالی کا شکار تھی پھر سے بحالی کی طرف گامزن ہوگئی ۔انتخابات کے نتائج آنے کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ مارکیٹ کی نفسیات کی حد پھر سے 4500پوائنٹ تک پہنچ گئی۔ساتھ ہی روپے کی قدر و قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جو کہ خوش آ ئندہے۔ اوپن مارکیٹ میں روپیہ ایک روپے سے بھی زیادہ مہنگا ہوگیا۔بزنس مینوں کا کہنا ہے کہ اب ملک میں انتظامی امور میں خوشگوار تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی۔عمران خان جس کی تحریک انصاف پارٹی نے بڑے بڑے برج گرادیئے۔ چند روز میں حکومت بنانے کا آغاز ہوجائے گا۔ عمران خان نے اپنی ہر تقریر میں انتظامیہ کی بحالی پر زور دیا۔ کرپشن ختم کرنے کی بات کی۔قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے قوم کی تقدیر سنوار نے کی کوشش کریں گے۔کرپشن جو عمران کے مطابق زرداری اور نواز شریف کے دورے حکومت انتہا کو پہنچ گئی تھی کاخاتمہ کر دیا جائے گا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی اہم شخصیت عقیل کریم ڈیڈھی نے رابطہ کرنے پر عمران کی کامیابی کو ملک کے لئے خوش آ ئند قرار دیا اور امیدکی کہ اب معیشت اور حکومت کو غیر جانب داری سے چلایا جائے گا۔ لوگوں کے ساتھ انصا ف ہوگا۔بزنس اور تجارت کو فروغ ملے گا۔سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ کے سابق صدر زکریا عثمان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق صدر غنی عثمان پر امید نظر آئے۔ 
مزید پڑھیں:عمران خان نےاپنی دھاک بٹھا دی

شیئر: