Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھاندلی اور لیاری سے شکست‘ پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس طلب

کراچی:  25 جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم اعلیٰ سطح کا اجلاس آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔
ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے جس میں ملک بھر سے سینئر رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں انتخابات کی شفافیت اور دھاندلی کی شکایات سے متعلق معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیاری سے شکست کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -نئی حکومت کے ساتھ کام کرینگے،امریکہ

شیئر: