Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے 100 دن اہم ہیں‘ مشکل فیصلے کریں گے‘ اسد عمر

اسلام آباد- - - پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک کی اقتصادی صورت حال کو دیکھتے ہوئے معاشی استحکام کے لیے پہلے 100 دن اہم ہوں گے اور اس دوران مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں تحریک انصاف کے رہنما اور ممکنہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت بنانے کے بعد ملک کی معاشی صورت حال کے استحکام کے لیے ابتدائی طور پر بہت اہم اور مشکل فیصلے ناگزیر ہیں۔
معاشی پالیسی کے نکات پیش کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مینو فیکچرنگ اور انٹر پرائزز سیکٹر کی ترقی کے لیے اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر کو 50لاکھ گھر بنانے کے لیے سہولت فراہم کریں گے، سیاحت کو فروغ دیں گے ، ٹیکس ایڈمنسٹریشن اصلاحات، انرجی چیلنج سے نمٹنا، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کو گیم چینجر بنانا، در آمدات اور برآمدات کا درمیانی فاصلہ کم کرنا شامل ہیں۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ جب لوگوں کو حکومت پر اعتماد ہوگا وہ خود ٹیکس ادا کریں گے ، تعلیم، صحت اور سوشل سروسز بھی تحریک انصاف کے سو روزہ چیلنج میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -’مرکز، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت

شیئر: