Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے پی سی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد... جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس نے انتخابی نتائج مسترد کردئیے۔ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا۔ قوم کا پیسہ اور وقت کیوں برباد کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ از سر نو شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کرائے جائیں۔ فضل الرحمان اور شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سراج الحق ، اسفندیار ولی ،محمود خان اچکزئی ،فاروق ستار، مصطفیٰ کمال ، حاصل بزنجو و دیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس نے حالیہ انتخابات کے نتائج کو عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ قرار دیا اور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا۔ اے پی سی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ اے پی سی نے متفقہ طور پر حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شہباز شریف نے مشاوت کے لئے مہلت مانگی ہے ۔ہم دیکھتے ہیں یہ لوگ ایوان کس طرح چلائیں گے۔انہیں داخل نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ انتخابات کے لئے تحریک چلائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حلف نہ اٹھانے کی تجویز مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی نے دی۔اے این پی سربراہ اسفند یار ولی نے کہا کہ بائیکاٹ کا کامیاب طریقہ یہی ہے تمام جماعتیں حلف نہ اٹھائیں۔ اس تجویز کی پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے حمایت کی۔ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہی نتائج کا اندازہ ہو گیا تھا۔ الیکشن سے پہلے ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں:معاشی مسائل عمران کے منتظر ہیں،بلوم برگ

شیئر: