Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمان کو کیا چیلنج دیا؟

ڈیرہ اسماعیل خان...تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو چیلنج کیا ہے کہ اگر فضل الرحمان دوبارہ الیکشن کرانے کا شوق رکھتے ہیں تو وہ بھی پورا کر دیتا ہوں کیونکہ فضل الرحمان جا نتے ہیں کہ اگر دوبارہ الیکشن ہوا تو شکست کا مارجن دگنا ہو گا ۔ ڈی آئی خان میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسا چاہیں نتائج کی پڑتال کرنے کے لئے تیار ہیں اگر وہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے بھی تیار ہیں اگر فضل الرحمان دوبارہ الیکشن کرانے کا شوق رکھتے ہیں تو وہ بھی پورا کرنے کے لئے تیار ہیں ل الرحمان کبھی دوبارہ انتخابات میں اترنے کی حماقت نہیں کریں گے ۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی مقبولیت کا سارا بخار اتار دوں گا کیونکہ منافقت اور شرارت کی سیاست دفن کرنے کا ہم نے عزم کر رکھا ہے فضل الرحمان اب شرارتیں کرنے کی بجائے میدان میں نکلیں ۔ 
مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے چھانگا مانگا کی تاریخ دہر ا دی ،چانڈیو

شیئر: