Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عطا ءاللہ عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی ہالی وڈ میں

    پاکستان کے افسانوی شہرت یافتہ گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطاءاللہ کئی ہالی وڈ فلموں میں وژول افیکٹس آرٹسٹ کے طور پر کام کرچکی ہیں اور اب انہوں نے ”مشن امپاسبل“ اور ”مشن امپاسبل فال آو¿ٹ‘ ‘میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ لاریب اب تک ”ایکس مین“،’ ’گوڈزیلا“،’ ’دی وائج آف دی ڈان ٹریڈرز“ اور’ ’پرنس کیسپیئن“ میں بھی ”وی ایف ایکس “آرٹسٹ کے طور پر اپنی مہارت دکھا چکی ہیں۔لاریب نے اپنا کریئر 2006 میں 19 برس کی عمر میں شروع کیا تھااور تعلیم کے دوران وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اکیلی لڑکی تھیں۔ غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لاریب نے بتایا کہ جب میں نے اس کورس کا آغاز کیا تو مجھے”وی ا یف ایکس“ کی کوئی سمجھ نہیں تھی۔ مجھے صرف یہ پتہ تھا کہ یہ فلم کےلئے جادو ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب پہلی مرتبہ فلم ”ٹوائے اسٹوری‘ ‘دیکھی تو میں اس سے بہت متاثر ہوئی جس کو دیکھ کر میں نے سوچا کہ یہ کیسے ہوتا ہے؟ مجھے پہلے نہیں پتہ تھا کہ یہ کیسے ہوتا ہوگا لیکن چونکہ یہ فن اور ٹیکنالوجی پر مشتمل تھا جسے میں کرنا چاہتی تھی۔لاریب نے کہا کہ ان کا مقصد پاکستانی خواتین کو متاثر کرنا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ اس شعبے میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی خواتین اور نوجوان آگے آئیں۔پاکستان کی لاریب عطاءنے بطور”وی ایف ایکس“ آرٹسٹ ہالی وڈ میں اپنے قدم جما کر ملک کا نام روشن کردیا ہے، جس پر سب کو فخر ہے۔
 

شیئر: