Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرضوں سے پاک پاکستان

 اسلام آباد... تحریک انصاف نے اگلے پانچ سالوں میں پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت تمام عالمی مالیاتی اداروں اور حکومتوں کے قرضوںسے مستقل چھٹکارا حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالے کے بعد اپنی عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔ دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں اور دوستوں سے قرضوں کی ادائیگی کیلئے ڈونیشن دینے کی اپیل کرینگے ۔عمران خان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آئندہ دو ماہ کے اندر حکومتی سیٹ اپ مکمل کرنے کے بعد قوم سے اپنی براہ راست تقریر میں ایک فنڈ کے قیام کا علان کریں گے جس کا نام ”قرضوں سے پاک پاکستان“ ہوگا۔ اس فنڈ کیلئے ملک کے اندر اور دنیا بھر میں خصوصی اکاونٹس کھولے جائیں گے۔ ہر پاکستانی باروزگار شہری سے 100 روپے فی خاندان جمع کرانے کی اپیل کی جائے گی۔ ایک اندازے کے مطابق اس طرح کم و بیش 50 کھرب روپے سے زائد رقم ہر سال جمع کی جاتی رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بالخصوص یورپ اور امریکہ میں مقیم مطلوبہ رقم کا تین چوتھائی ”ڈونیشن“ ملنے کا قوی امکان ہے۔ موجودہ صورتحال میں عمران خان حکومت کو آخری مرتبہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔ آئی ایم ایف کو واضح طور پر بتا دیا جائے گا کہ موجودہ حکومت آئندہ قرضوں پر انحصار نہیں کرے گی اور نہ انہیں قرضے کے حصول کیلئے کسی بھی مرحلے پر غلط اعداد و شمار پیش کئے جائیں گے۔ 
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کی حکومت آئی ایم ایف سے پیکج لے گی؟

شیئر: