Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی اڈیالہ سے اسپتال منتقلی

  اسلام آباد..سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت دوبارہ خراب ہونے پر پمز اسپتال منتقل کیا جا رہاہے۔ جیل کے باہر سخت سیکیورٹی ہے ۔بکتر بند گاڑیا ں بھی لائی گئی ہیں۔ نواز شریف کو ایمولنس میں لے جایاگیا۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ ہیں ۔ جیل کے ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح اسپتال کے ڈاکٹروںنے نواز شریف کے بائیں بازواورسینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ان کامعائنہ کیا اور انہیں فوری سی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کی ای سی جی اوربعض ٹیسٹ کئے۔ جیل ذرائع کے مطابق بلڈ ٹیسٹ میں نوازشریف کے خون میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی جس کے باعث خون کی روانی متاثر ہوگئی۔ دونوں بازوں میں شدید درد ہے۔ ای سی جی بھی غیرتسلی بخش ہے۔نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے بتایا کہ نگراں حکومت نے نوازشریف کو اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی ہے۔ سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج نے بھی چیک اپ کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا جس پر نواز شریف نے آمادگی کا اظہار کیا۔ پمزاسپتال میں سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ وی آئی پی وارڈ کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی
 

شیئر: