Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ہیکتھن میں 20لاکھ کے انعامات

جدہ ... جدہ شہر مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے ہیکتھن کا میزبان ہوگا۔ اسے جدہ حج ہیکتھن (HAJJ HACKATHON) کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں 100سے زیادہ ممالک کے حضرات و خواتین ہزاروں کی تعداد میں شریک ہونگے۔ اسکا اہتمام سعودی سائبر سیکیورٹی پروگرام اور ڈرونز کی آرگنائزیشن کررہی ہے۔ آج اسکا افتتاح ہوگا۔ سعودی عرب نے یہ پروگرام ضیوف الرحمن کی خدمت کو جدید تر بنانے کے جذبے سے کیا ہے۔ اب تک اس میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کرانے والو ںکی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ سعودی آرگنائزیشن شرکاءکو 20لاکھ ریال سے زیادہ کے انعامات پیش کریگی۔ اول آنے والے کو 10لاکھ، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 5لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو ساڑھے 3لاکھ ریال دیئے جائیں گے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ریال کا ایوارڈ منفرد تخلیق پر دیا جائیگا۔
 

شیئر: