Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالیں گے ،چیئرمین نیب

اسلام آباد.. چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کسی امتیازی پالیسی پر یقین نہیں رکھتا ۔ بلا امتیاز، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق مبینہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے ۔نیب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی میں مبینہ ملزم کی گرفتاری کے وقت نہ صرف الزامات کی سنگین نوعیت ، ملزم کا بدعنوانی میں مبینہ کردار، گرفتاری کی وجوہ خصوصاََ ملزم کا ملک سے فرار ہونے کے خدشہ سمیت تمام پہلووں کا قانون کے مطابق جائزہ لے کر ملزم کو گرفتار کرتا ہے ۔ نیب ریمانڈ کے دوران ملزم سے سائنسی بنیادوں پر ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق تحقیقات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کم رقومات والے مقدمات پر اپنی توانائیاں صرف کرنے کی بجائے بڑے میگا اسیکنڈلز کی تحقیقات کو ترجیح دے رہا ہے۔ بدعنوانی میں مبینہ طور پر ملوث بڑی مچھلیوں پر قانون کے مطابق ہاتھ ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مقدمہ میں گرفتار ملزم کے خلاف 90 دن میں نیب بدعنوانی کا ریفرنس متعلقہ احتساب عدالت میں قانون کے مطابق دائر کرے گا۔ غفلت برتنے والے نیب افسران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کا دوبارہ جیل جانے پر اصرار

شیئر: