Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران ، یمن میں ملوث ہے، اقوام متحدہ

نیویارک .... اقوام متحدہ کے ماہرین نے 125صفحات پر مشتمل خفیہ رپورٹ سلامتی کونسل کو پیش کردی۔ ماہرین نے شواہد اور دلائل کے ذریعے ثابت کیا کہ ایران حوثی باغیوں کو بیلسٹک میزائل اور ڈرون سمیت مختلف اسلحہ فراہم کرتا رہا ہے۔ ایران نے2015ءکے دوران یمن کیلئے اسلحہ کی پابندی عائد ہونے کے بعد میزائل اور ڈرون حوثیوں کو فراہم کرکے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی۔ عالمی ماہرین کی ایک ٹیم نے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر 10میزائلوں کے ملبے کا معائنہ کیا تھا۔ جن پر ایرانی ساختہ ہونے کے ثبوت تحریر کی صورت میں پائے گئے تھے۔
 

شیئر: