Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کیس، بانی ایم کیو ایم کے خلاف مزید شواہد

  کراچی..منی لانڈرنگ کیس میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف برطانوی قانونی فرم کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے مقدمے میں ہونے والی اہم پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کیا اور بتایا کہ برطانوی قانونی فرم نے تحقیقات شروع کردیں۔ شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔تفتیش کنندگان نے پاکستان کا دورہ بھی کیا ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ماضی میں برطانوی قانونی فرم کی خدمات نہ ہونے کے سبب ایم کیو ایم بانی بچ نکلتے رہے تاہم اب ملزم کے خلاف دیگر ممالک سے بھی شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ اب تک 69 بنک اکاو¿نٹس کی تفصیلات سامنے آچکی ہے جن کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کے ذیلی ادارے خدمتِ خلق فاونڈیشن کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔متحدہ کے ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز اور ڈپٹی میئر کے ذریعے رقم منتقل ہوتی رہی۔منی لانڈرنگ کیس میں پیش رفت سے عدالت کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔ ایم کیو ایم بانی ملک دشمن سرگرمیوں اور کراچی میں قتل و غارت میں بھی ملوث ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نیب، رینجرز اور دیگر اداروں سے بھی معلومات طلب کی گئی ہیں۔وزارتِ خارجہ کے ذریعے دوسرے ممالک سے معلومات منگوائی ہیں۔برطانوی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے بھی بینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ۔
مزید پڑھیں:قرضوں سے پاک پاکستان
 

شیئر: