Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توہین عدالت کیس،طلال چوہدری بھی نااہل

اسلا م آباد....سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، طلال چوہدری نے کمرہ عدالت میں2 گھنٹے5 منٹ قید کی سزا کاٹی ۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں2ر کنی بنچ نے کیس کا فیصلہ سنایا ۔ سزا ملنے پر طلال چوہدری 5 سال کے لئے نااہل ہوگئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدلیہ مخالف تقاریر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو یکم فروری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ 11 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔ دریں اثناء میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اگر میری سزا سے عدالت کا وقار بلند ہوتا ہے تو اسے قبول کرتا ہوں۔ یہ فیصلہ اگر پہلے کردیا جاتا تو ن لیگ دوسرا امیدوار میدان میں لاسکتی تھی۔ر اس سے نتیجہ اور بھی بہتر آ سکتا تھا۔ اس لٹکتی ہوئی تلوار سے میرے حلقے کے لوگ کنفیوژ رہے۔ میرے مخالفین کو سیاسی فائدہ پہنچایاگیا۔ فیصلے سے یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ (ن) لیگ انتخاب سے پہلے قبول تھی اور نہ اب قبول ہے۔ کرپٹ نہیں صرف ہم اقتدار کے لئے نااہل ہیں۔
مزید پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس،زرداری اور فریال کی پھر طلبی

شیئر: