Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ کر رہی ہوں جو مجھے پسند ہے، سونالی

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سونالی باندرے ان دنوں کینسر سے جنگ لڑرہی ہیں۔ کیمو تھراپی کے دوران وہ سر کے بالوں سے محروم ہوگئیں تاہم سوشل میڈیا پر جاری ایک تصویر میں وہ اپنی سہیلیوں سوزین خان اور گایتری کےساتھ موجود ہیں۔اس تصویر پر انہوں نے لکھاکہ ''یہ میں ہوں، اور اسوقت میں بہت خوش ہوں، لوگ مجھے عجیب نظروں سے دیکھ رہے ہیں لیکن میں اپنی زندگی کے ہر لمحے کو جینا چاہتی ہوں،یہ لمحات درد اورکمزوری کے ہیں لیکن میں وہ کررہی ہوں جو مجھے پسند ہے، میں اس وقت اپنی سہیلیوں کے ساتھ ہوں، مجھے بہت اچھا لگ رہاہے۔ میری سہیلیاں میری طاقت ہیں۔
 
 

شیئر: