Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا حج کوٹہ بڑھانے پر غور

اسلام آباد ... چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ برادر انہ مراسم کو دیگر شعبوں میں وسعت دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ دونوں ملک کثیر الجہتی تعاون کےلئے نئے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سے سعودی عرب کے سفیرنواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات تاریخی ہیں ۔دونوں ملکوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جایا جائے۔ سعودی سفیر نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کے حج کوٹہ کو مزید بڑھانے پر بھی غور کررہا ہے۔
مزید پڑھیں:جنرل راحیل شریف کو این او سی کس نے دیا؟

شیئر: