Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 1439ھ : حجاج کیلئے 24”رہائشی کیپسول“ نصب کرنیکا فیصلہ

مکہ مکرمہ .... ھدیہ الحاج والمعتمرانجمن نے امسال پہلی بار 24”حج کیبن“ (رہائشی کیپسول)متعارف کرانے کا عندیہ دیدیا۔ حج کیبن کو ”ہوٹل کیپسول“ کا نام دیا گیا ہے۔ جہاں راستہ بھول جانے والے بوڑھے، معمر حاجی اور حج کا کوئی کام کرتے کرتے تھک جانے پر آرام کا وقفہ لینے کے خواہشمندوں کو سستانے کا موقع ملے گا۔ یہ اپنی نوعیت کا نیا انتظام ہے۔ خادم حرمین شریفین حج ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیلڈ میں اس کے موثر ہونے نہ ہونے کا جائزہ تیار کریگا۔ نتائج کا اعلان حج موسم کے اختتام پر کیا جائیگا۔ انجمن کے ڈائریکٹر جنرل منصور بن عامر نے مکہ اخبار کو بتایا کہ ”ہوٹل کیپسول“ مکہ تعمیراتی کمپنی کے صدر دفتر میں موجود ہیں۔ متعلقہ ادارے انکا معائنہ کرسکتے ہیں۔ حجاج کرام رہائشی کیپسول میں احرام تبدیل کرسکتے ہیں۔ سامان محفوظ کرسکتے ہیں۔ سستا سکتے ہیں۔ کپڑوں کی استری کرسکتے ہیں۔انجمن کے ذمہ داران نے ضیو ف الرحمن سے درخواست کی ہے کہ وہ رہائشی کیپسول کے موثر ہونے نہ ہونے کی بابت اپنے تاثرات سے آگاہ کریں۔ انہیں زیادہ مفید بنانے کیلئے تجاویزپیش کریں۔رہائشی کیپسول سے راستہ بھول جانے والے اور معمر حاجی زیادہ فائدہ اٹھاسکیں گے۔ عام طور پر رہائشی کیپسول ہوائی اڈوں ، ریلوے اسٹیشنوں ، شاہراہوں پر قائم استراحات اور میقاتوں پر نصب کئے جاتے ہیں۔

شیئر: