Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نندی پور پاور پراجیکٹ کیس دوبارہ کھولنے کا حکم

اسلام آباد... سپریم کورٹ نے نندی پور پاور پراجیکٹ کیس دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔چیف جسٹس نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف سے استفسار کیا یہ مسئلہ ا پنے دور وزارت میں کیوں حل نہیں کیا ۔آپ کے پاس اتھارٹی تھی ۔ خواجہ آصف نے موقف اختیار کیا کہ مفادات کے ٹکراو کے باعث اس مقدمے سے الگ کردیا گیا تھا۔ نندی پور منصوبے پرکام مکمل ہوچکا۔یہ منصوبہ 5سال سے جاری ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ منصوبہ چینی کمپنی کوٹھیکے پر دیا گیا جو رولز کے خلاف ہے ۔جس دورمیں جہاں بھی گڑبڑہوئی ۔ اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔بعدازں عدالت نے وفاق، پیپکو اور واپڈا سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
مزید پڑھیں:زرداری کیخلاف سوئس مقدمات کھلیں گے؟

شیئر: