Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلانے کی سمری روانہ

اسلام آباد:  نگراں وزیر اعظم نے نومنتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 جولائی پیر کے روز بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ارکان کے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری صدر ممنون حسین کو بھجوا دی ہے جس کے مطابق اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ اس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد آئین کے مطابق نگراں حکومت کو 15 اگست تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا لازمی ہے۔
 

شیئر: