Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن : سعودی سرمایہ کار کو ایک برس قید کی سزا

لندن .... توہین عدالت کا الزام ثابت ہوجانے پر برطانیہ کی ایک عدالت نے ایک سعودی سرمایہ کار کو ایک برس قید کی سزا سنادی۔ کویتی کمپنی نے سعودی سرمایہ کار پر لاکھوں ڈالر کا مطالبہ پیش کیا تھا۔ برطانوی عدالت نے سعودی سرمایہ کار کو عدالت میں پیش ہوکر اپنا موقف واضح کرنے کی ہدایت دی تھی۔ سعودی سرمایہ کار مقررہ تاریخ پر عدالت نہیں پہنچا۔ عدالت نے سعودی سرمایہ کار کے خلاف فیصلہ جاری کردیا کہ وہ اپنے کویتی حریفوں کو 500ملین ڈالر ادا کرے۔سعودی سرمایہ کار نے برطانوی عدالت اور اسکے فیصلے کو پس پشت ڈال کر کویتی حریفوں کے خلاف ریاض کی ایک عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔ دریں اثناءایک سعودی وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عدالت کے فیصلے پر ہی اسکا موکل جیل جائیگا اس کے بغیر نہیں۔ 
 

شیئر: