Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشکل وقت بھی کٹ جائے گا،نواز شریف

راولپنڈی...سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نامساعد حالات میں ساتھ دینے والوں کو زندگی بھر یاد رکھوںگا ۔خواتین سیاسی کارکنان و رہنماﺅں نے جے آئی ٹی پیشیوں سے لے کر آج تک میرا بھرپور ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ قومی اسمبلی میں میرے بیانیے کو تقویت ملنی چاہیے ۔ وہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لئے آنے والے لیگی رہنماوں اور خواتین سے گفتگوکر رہے تھے ۔جمعرات کو نوازشریف سے سنیٹر پرویز رشید،مریم اورنگزیب،سنیٹر نجمہ حمید ،مصدق ملک،ظفر اقبال جھگڑا،مقبول احمد خان ، ملک رفیق رجوانہ،عباس شریف کی فیملی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر نوازشریف نے لیگی اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ایوان کے اندر میرے بیانیہ کو تقویت دیں اور ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ بلند کرتے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت بھی جلد کٹ جائے گا ایسے حالات میں گھبرایا ہوں اور نہ کارکنا ن گھبرائیں اور اپنا حوصلہ بلند رکھیں ۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کی سزا معطل ہو جائے گی؟
 

شیئر: