Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹ کا حق ،اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا حکم

 اسلام آبا د...الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق دینے کیلئے نادرا کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا حکم دےدیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نادرا حکام اور الیکشن کمیشن کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ نادرا کو انٹرنیٹ ووٹنگ (آئی ووٹنگ) سافٹ دیئر کا عملی مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی یکم سے 15 ستمبر تک سمندر پار پاکستیوں کی رجسٹریشن مکمل کرنے کا کہا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نائیکوپ یا مشین ریڈایبل پاسپورٹ ( ایم آر پی) رکھنے والے تمام سمندر پار پاکستانی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں صرف رجسٹرڈ سمندر پار پاکستانی ہی ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کرسکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق دفتر خارجہ اور نادرا اس حوالے سے سفارتخانوں کی مدد سے آگہی مہم چلائیں۔
مزید پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا

شیئر: