Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کو دفتر خارجہ میں پہلی بریفنگ

اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے جائزے کے حوالے سے ملک کو درپیش چیلنجز اور دستیاب مواقع پر پہلی بریفنگ لی۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وزیراعظم کو بر یفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ سیکریٹری خارجہ نے وزارت خارجہ کی تشکیل، اسٹرکچر اور ورکنگ کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی۔وزیراعظم کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پاکستان کے ہند، سعودی عرب، امر یکہ، چین، افغانستان اور ایران سے تعلقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ عمران خان نے دفتر خارجہ کے حکام کو خارجہ پالیسی کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون

شیئر: