Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

کراچی.... تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بطور گورنر سندھ عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے گورنر سندھ سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، غیر ملکی سفارتکار اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔حلف اٹھانے کے بعد عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر بن گئے ہیں۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس کراچی میں منعقد ہوئی۔حلف اٹھانے سے قبل عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔عمران اسماعیل نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کے نام بھیجا جو رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرایا۔عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وہ گورنر ہاو¿س میں رہائش اختیار نہیں کریں گے بلکہ اپنے ذاتی گھر میں ہی رہیں گے اور گورنر ہاو¿س کے صرف دفتر کو استعمال کریں گے۔
 

شیئر: