Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی پی نے کہا کہ آپ پل کا کردارادا کرسکتے ہیں، فضل الرحمان

اسلام آباد.... جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں پی پی اور لیگ کیلئے متفقہ امیدوار ہوسکتا ہوں۔ تحریک انصاف ایوان میں اکثریتی جماعت نہیں الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ۔ ہم نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ اپوزیشن جماعتیں حکومت بنا سکتی ہیں، ہمارے پاس نمبر زیادہ ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے پرویز رشید کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مجھے کہا ہے کہ آپ پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہمیں جمہوری روایت کو برقرار رکھنا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کسی امیدوار پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ (ن) لیگ نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتراض کیا تھا۔ امید ہے کہ آصف زرداری اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے انتخاب کے لئے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہونا چاہیئے۔ 2امیدوار ہونے سے ووٹ تقسیم ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے پرویز رشید کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ وزیراعظم کا امیدوار (ن) لیگ سے ہونا چاہیئے جبکہ میں نے کہا تھا کہ وزیراعظم کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہونا چاہیئے۔ پاکستان نئے پارلیمانی دور میں داخل ہو رہا ہے۔ میں اپوزیشن کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ اگر اپوزیشن کا ایک ہی صدارتی امیدوار ہو گا تو کامیابی کے امکانات روشن ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے ووٹ نہ دینے کی وجہ سے عمران خان 4ووٹوں سے وزیراعظم بن گئے تھے۔
 

شیئر: