Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#محمد _عرفان

پاکستان کے محمد عرفان نے کیریبیئن لیگ میں جو کارنامہ سرانجام دیا ہے کرکٹ جنونیوں نے اسکی دل کھول کر تعریف کی ہے۔
ڈینس کہتے ہیں کہ ایسے لوگ جو عرفان پر محض یہ تنقید کرتے ہیں کہ اسے انگریزی نہیں آتی وہ میرے دوست نہیں۔
احمر لکھتے ہیں کہ عرفان نے گزشتہ روز جو کارنامہ انجام دیا اور جو ریکارڈ بنایا اسے آنے والے کئی عشروں تک توڑا نہیں جاسکے گا۔ 
روبی کہتی ہیں کہ عرفان کا کھیل دیکھا تو نہیں لیکن خبر پڑھ کر ہی احساس ہوگیا کہ ذرا نم ہو تو بہت زرخیز ہے ساقی 
ڈینیئل بیسوک کا ٹویٹ ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ عرفان کا ریکارڈ کوئی توڑ سکے گا۔
کیا پارمر لکھتی ہیں صرف محمد عرفان ہی یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔ اس قسم کا جادو صرف عرفان ہی دکھا سکتے ہیں۔
کلائیو کا ٹویٹ ہے کہ 4اوورز میں صرف ایک رن ، حیرت ہوتی ہے۔
گلوبل اسپورٹس کا ٹویٹ ہے کہ عرفان نے تاریخ لکھی۔ اس نے ایک رن دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ 
ثناءعلی لکھتی ہیں کہ 3میڈن اوورز ، ایک رن، 2وکٹیں، 23ڈاٹ بال، کیا کہنے عرفان کے۔
انعم کا ٹویٹ ہے کہ یہ کارنامہ صرف ایک پاکستانی ہی انجام دے سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں