Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم ہاﺅس کی گاڑیاں نیلام کرنیکا اشتہار جاری

اسلام آباد,,,, وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ایم ہاﺅس میںزیر استعمال گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔ نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 8 بی ایم ڈبلیو، 4 مرسڈیز بینز، 16 ٹویوٹا کرولا، ایک ہنڈا، 3 سوزوکی اور ایک بس شامل ہے۔ قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار وزیراعظم آفس نے جاری کیا ہے۔ یہ اشتہاروزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر جاری ہوا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے قوم سے اپنی پہلی تقریر میں کفایت شعاری مہم کے تحت گاڑیاں نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 

شیئر: