Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ :حجاج کی آمد کاسلسلہ جاری

مدینہ منورہ .... فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مرحلہ وار مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں ۔ اس وقت شہر مقدس میں ایک لاکھ 55 ہزار 99 حجاج کرام موجود ہیں ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ میں اس وقت 44 فیصد عمارتوں میں حجاج کرام کی رہائش ہے ۔ شہر کی انتظامیہ کیجانب سے حجاج کرام کی دیکھ بھال اور انہیں مختلف سہولیتں فراہم کرنے کی غرض سے جامع پروگرام پر عمل کیاجارہاہے ۔ وزارت صحت کے زیر انتظام اسپتالوں اور طبی مراکز میں حجاج کرام کو علاج معالجے کی جملہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ امور صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے کہا گیا ہے 42 ہزار 629 حجاج کرام کو طبی سہولت فراہم کی گئی ۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام میں اس وقت مدینہ منورہ میں مقیم سب سے زیادہ حجاج کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ ہندوستان اور دیگر ممالک کے حجاج بھی شامل ہیں ۔ حجاج کا زیادہ تروقت مسجد نبوی الشریف میں گزرتا ہے جبکہ حجاج مختلف گروپس کی صورت میں مختلف مقامات کی زیارتوں کو بھی جاتے ہیں ۔ 

شیئر: