Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد کپورباکسرڈنکو سنگھ کے کردارمیں

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اپنی نئی آنے والی فلم میں باکسر کا کردار ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد کپور فلم میں ہندوستانی گولڈ میڈلسٹ باکسر ڈنکو سنگھ کا کردار ادا کریں گے۔شاہد کپور کے فلمی کریئر میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ کسی اسپورٹس فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم کی ہدایات راجا کرشنا مینن دیں گے اور اس کی شوٹنگ آئندہ برس اپریل سے شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک اچھی کہانی پر مبنی فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم عام فلموں سے مختلف ہوگی کیونکہ باکسر ڈنکو سنگھ نے نہ صرف کم عمری میں گولڈ میڈل جیتا، بلکہ انہوں نے کینسر جیسے موذی مرض سے بھی جنگ لڑی۔اداکار کے مطابق ڈنکو سنگھ کی 13 کیمو تھراپیز ہوئیں ۔ انہوں نے نہ صرف کھیل کے میدان میں کامیابی حاصل کی بلکہ ان کی زندگی بھی دوسرے لوگوں کےلئے مشعل راہ ہے۔
 

شیئر: