Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت

اسلام آباد ...چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اومنی گروپ کے دفتر سے دبئی کاروبار کی تفصیلات ملیں، جن کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس سے پیسے نکال کر غیرملکی کرنسی میں تبدیل کر کے دبئی اور بعد میں برطانیہ اور فرانس منتقل ہوئی۔ منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد ہیں۔ اٹارنی جنرل انور منصور نے بتایا کہ بیرون ممالک سے رقوم واپسی سے متعلق معاہدوں کو دیکھ رہیں گے۔نجی شعبے سے ماہرین کی خدمات نہیں لے سکتے۔

شیئر: