Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ: امریکی سفارتخانہ کے قریب دھماکے پر مصری انجینیئر گرفتار

قاہرہ۔۔۔ یہاں امریکی سفارتخانے کے قریب سے گزرنے والے ایک مصری انجینیئر کو مقامی پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب اس کی کمر پر لٹکے ہوئے بیگ میں دھماکہ ہوا ۔ دھواں اٹھنے لگا البتہ مصری نوجوان کو کسی طرح کا کوئی زخم نہیں آیا۔ مصری سیکیورٹی اہلکار نے ابتدائی اطلاع کے مطابق یہ دعویٰ کیا کہ 24سالہ عبداللہ ایمن عبدالسمیع کو امریکی سفارتخانے کے قریب سے گزرتے وقت دھماکہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ وہ وراق الجزیہ کا باشندہ ہے۔ دھماکہ بیگ میں ہوا جسے وہ کمر پر لٹکائے ہوئے تھا۔ بیگ میں پلاسٹک کی ایک تھیلی تھی جس میں آتش پذیر کیمیکل مادہ بھرا ہوا تھا۔ابتدائی پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ نوجوان انتہا پسندانہ افکار رکھتا ہے اور مبینہ پلاسٹک کی تھیلی کو دہشت گردانہ حملے میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ دھماکے سے نہ کسی شہری کو نقصان پہنچا اور نہ خود اس کو کسی طرح کا کوئی زخم آیا۔ سفارتخانے کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ گرفتاری اور تلاشی کی متعدد ویڈیو کلپس وائرل ہو گئیں۔ تمام مقامی اخبارات نے اسے دہشت گردی کے واقع کی شکل میں پیش کیا تھا تاہم وسیع البنیاد تحقیقات سے ثابت ہو گیا کہ دھماکہ لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے ہوا اور اسے پولیس نے رہا کر دیا۔ 

 

شیئر: