Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ہیلووین“ کانیاٹریلرجاری

ہالی وڈ فلم”ہیلووین“کانیاٹریلرجاری کردیا گیا۔ہدایت کارڈیوڈ گورڈن گرین کی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں جیمی لِی،جوڈی گیریئر،اینڈی میٹی چیک،وِل پیٹن،ورجینیا گارڈنراور نک کاسل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔اس ہارر ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسے پر اسرارشخص کے گِرد گھومتی ہے جو40 سال بعد ہیلووین تہوار پر خون بہانے آتاہے جس کے بعد ایسے ایسے غیر معمولی واقعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے کہ لوگ دہشت زدہ رہ جاتے ہیں۔خطرناک قوتوں کے زیرِ اثراس شخص پر مبنی اور دہشت ناک واقعات کے گرد گھومتی کاریکٹر زنامی ناول سے ماخوذ یہ فلم 19اکتوبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی ۔
 

شیئر: