Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر ہاوس مری بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا

لاہور... وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاوس بھوربن مری کو عوام کے لئے کھول دیا۔چوہدر ی سرور نے کہا کہ تمام شہری بلاتخصیص اتوار کو گورنر ہاوس آسکیں گے۔ گورنر ہاوس بھور بن مری ہر اتوار کو صبح10 سے شام6 بجے تک شہریوں کے لئے کھلا رہے گا ۔انہوںنے کہاکہ تمام خوبصورت عمارتوں اور مقامات پرصرف اشرافیہ کا ہی نہیں عوام کابھی حق ہے ۔ گورنر ہاوس بھور بن مری میں میڈیا بریفنگ کے دوران گورنر پنجاب نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان سابقہ حکمرانوں کی شاہانہ انداز کو ختم کرکے اختیارا ت عوام تک منتقل کر رہے ہیں۔فیصلے اب لاہور سے نہیں بلکہ یونین کونسل کی سطح پر عوام خود کریں گے۔ بلدیاتی نظام کو فعال کیا جا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظمکے اعلان کے مطابق صوابدیدی اختیارات ختم ہونے کے بعد تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر منصوبے بلدیاتی نمائندے عوامی مشاورت سے خود تجویز کریں گے۔ بلدیات کو مکمل طو پر با اختیار بنانے سے فیصلے مقامی سطح پر ہوںگے ۔ترقیاتی منصوبوں کا اعلان حکمرانو ں کی صوابدید نہیں بلکہ عوام کی منشاءسے ہو گا۔انہوںنے کہاکہ سیاسی اثر و رسوخ اور ذاتی تعلق کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی ، میرٹ اور انصاف کی بناءپر سرکاری افسران کی تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ شخصی فیصلوںکے بجائے مشاورت کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود اور ملکی تعمیر و ترقی اور معاشی استحکام پر عمل پیرا ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان کراچی کا دورہ کریں گے

شیئر: