Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی کمپنی پاکستان میں کار پلانٹ لگائے گی

اسلام آباد...فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ2020ءمیں پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار شروع کرے گی۔ آٹو موبائل اسمبل پلانٹ کیلئے کمپنی نے فیصل آباد انڈسٹریل زون میں 54 ایکڑ اراضی خرید لی۔ 140ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ متحدہ عرب امارات اور فرانسیسی کار ساز گروپ کے ساتھ شراکت داری سے پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ ایف آئی ای ڈی ایم سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر سلیمی نے کہا کہ مشترکہ پروجیکٹ میں جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی۔ اس میں سیفٹی سازوسامان بھی ہوگا ۔پلانٹ میں سالانہ پچاس ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہوگی۔ ابتدائی طور پر کمپنی نے گاڑیوں کے پانچ ماڈلز تشکیل دیئے ہیں۔ رینالٹ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی اور گاڑیاں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

شیئر: