Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ 12 مئی: ثبوت کے باوجود قاتل آزاد ہیں‘ عدالت

کراچی:  عدالت عالیہ سندھ نے سانحہ 12 مئی سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی وڈیو اور تصاویر کے باوجود قاتلوں کو نہیں پکڑا جا سکا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق 12 مئی 2007ء کراچی کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا اور قتل عام کے بعد بڑی مچھلیوں پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور رینجرز کہاں تھی جب شہر شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن گیا تھا۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ 12 مئی اور اس سے قبل کمانڈ اینڈ کنٹرول کس کے پاس تھا؟ یہ جاننا عوام کا حق ہے کہ کس نے شہر کو یرغمال بنایا اور قتل عام کیا۔ 11 برس ہوگئے مگر مقدمات کو قانون کے مطابق نہیں نمٹا یا گیا۔
عدالت کے مطابق برسوں پرانے مقدمات میں بھی سزائیں سنانے کی مثالیں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -کلثوم نواز کا انتقال‘ العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ملتوی

شیئر: