Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی خالی نشستوں پرتحریک انصاف کے امیدوار کون؟

اسلام آباد... تحریک انصاف نے این اے 53 کے ضمنی الیکشن میں علی نواز اعوان کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ این اے 53 اسلام آباد کی نشست سے و زیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ عمران خان کی جانب سے نشست چھوڑنے پر قومی اسمبلی کی اس نشست پر 24 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہو گا۔ تحریک انصاف نے این اے 53 سے علی نواز کو اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے۔ عمران خان نے منظوری دے دی ۔ دریں اثناءتحریک انصاف نے این اے 124 لاہور سے دیوان محی الدین کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ د یوان محی الدین موجودہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں۔ دیوان محی الدین کا مقابلہ ممکنہ طور پر ن لیگ کے امیدوار شاہد خاقان عباسی سے ہو گا ۔ این اے 56 سے ملک خرم، این اے 63 سے منصور حیات خان، این اے 131 سے ہمایوں اختر خان، این اے 103 سے سعد اللہ بلوچ، این اے 243 سے محمد عالمگیر خان اور این اے 247 سے آفتاب صدیقی اور این اے 124 سے دیوان محی الدین امیدوار ہوں گے۔ پی کے 3 سے ساجد علی، پی کے 7 سے فضل مولا، پی کے 97 سے فیصل امین خان، پی کے 78 سے محمد عرفان اور پی کے 99 سے آغا اکرام اللہ گنڈا پور میدان میں اتریں گے۔پی پی 27 سے شاہنواز راجہ، پی پی 296 سے اویس دریشک، پی پی 103 سے شمشیر حیدر وٹو اور پی پی 272 سے زہرہ بتول تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔ پی ایس 87 سے سردار قادر بخش کو ٹکٹ دیا گیا ۔

شیئر: