Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'من مرضیاں' اور 'لو سونیا' ریلیز

بالی وڈباکس آفس پر دو نئی فلمیں ریلیز ہوگئیں۔ ” من مرضیاں“ اور” لو سونیا“ کو ہندوستان بھر کے سینما ﺅں میں ریلیز کردیاگیاہے۔بالی وڈ کے مشہور اداکار ابھیشیک بچن فلم” من مرضیاں“ سے کافی عرصے بعد سینما اسکرین پر آئے ہیں۔ ان کےساتھ وکی کوشال اور تاپسی پنو کام کررہی ہیں ۔لو ٹرائنگل کی اس فلم میں ابھیشیک بچن ایک سکھ لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں۔ دوسری فلم” لو سونیا“ ہے جو انسانی اسمگلنگ جیسے گھناﺅنے جرم کی کہانی ہے۔ اداکارہ مرونل ٹھاکر بالی وڈ ڈبیو کررہی ہیں اس سمیت فلم میں ریچا چڈھا، راجکمار راﺅ، فریدہ پنٹو اور انوپم کھیراہم کرداروں میں نظرآئیں گے۔
 

شیئر: