Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران دورہ کراچی میں ایم کیو ایم کو کیا تحفہ دینگے؟

کراچی ...تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں۔ گورنرسندھ کی قیادت میں اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع ہو گئیں۔ گورنرسندھ نے ناراض ایم کیوایم رہنماوں کو وزیراعظم کی آمد پرتحفہ دینے کی یقین دہانی کرا دی ۔گورنر سندھ نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے اتحادی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ۔ تحریک انصاف کا وفد گورنرسندھ کی قیادت میں روٹھے اتحادی کو منانے بہادرآباد پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ وعدے کے مطابق تیسری وزارت نہیں دی گئی۔ ایم کیوایم ناراض ہے۔اایم کیوایم رہنماوں نے گورنر سندھ سے پوچھا کہ وزیراعظم دورہ کراچی پرعوام کے لئے کونسا تحفہ لیکر آرہے ہیں۔گورنرسندھ بولے وزیراعظم کے دورے میں ان کی خفگی دورکردی جائے گی۔اس موقع پر گورنر نے ضمنی انتخابات سمیت دیگر معاملات پر ایم کیوایم کی حمایت کی یقین دہانی بھی چاہی۔ایم کیوایم رہنماوں نے عمران اسماعیل کو دورے کے بارے میں میڈیا سے بات نہ کرنے کامشورہ دیا۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے وفد نے گورنر سندھ کی قیادت میں پیر پگاڑا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی رہائش ملاقات بھی کی۔

شیئر: