Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھیشیک کی ”من مرضیاں “ناکام

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن کی نئی فلم سینما شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں ناکام رہی۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق دو روز قبل ریلیز ہونےوالی ' من مرضیاں' اچھا بزنس نہ کرسکی۔ ہندوستانی فلموں کے تجزیہ کار تارن آدرش کے مطابق 'من مرضیاں' ریلیز کے پہلے روز صرف 3 کروڑ 52 لاکھ اور دوسرے روز صرف5 کروڑ 11لاکھ ہی کماسکی ۔ فلم من مرضیاں'سے ابھیشیک بچن، تاپسی پنو اور وکی کوشال کےساتھ2 برس بعد اسکرین پر واپس آئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ پچھلی فلموں کی طرح یہ فلم بھی ابھیشیک کو شہرت دلانے میں کامیاب نظر نہیں آتی۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں