Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#آرٹیکل 6

چیف جسٹس نے جب سے ڈیمز مخالفین پر آرٹیکل 6لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے ٹویٹر صارفین میں بحث چھیڑ دی ہے۔
رانا عبدالباقی ٹویٹ کرتے ہیں: زرداری سندھ میں پانی کی قلت پر چیخ رہے ہیں جبکہ ڈیمز کی مخالفت کررہے ہیں۔ پچھلے 10برسوں میں ہند نے کشمیر سے پاکستان آنے والے دریاﺅں پر درجنوں ڈیمز بنالئے اور زرداری و نواز شریف خاموش تماشائی بنے رہے۔ ایسے میں پھر آرٹیکل 6کا اعلان کیوں نہ کیا جائے؟
انیس فاروقی لکھتے ہیں: ”ذہین ترین“ شخص کے ذہن میں ”آرٹیکل 6“ کا آئیڈیا کہاں سے آیا؟
اشتیاق کا کہناہے: مخالفین کےساتھ یہی حشر ہونا چاہئے جو چیف جسٹس کرنا چا ہتے ہیں۔
یاسِف کا ٹویٹ ہے: ڈیمز مخالفین کو آرٹیکل 6کے تحت پھانسی دیدینی چاہئے۔
ایم عدنان نے کہا: ہمیں ڈیمز کی ضرورت ہے۔ ان ڈیموں کے بغیر کوئی زندگی نہیں۔ ڈیمز کےخلاف بات کرنے والوں پر آرٹیکل 6کا اطلاق ضرور ہونا چاہئے۔
بغیر نام کے ایک ٹویٹ ہے: چیف جسٹس زندہ باد۔برسوں بعد کوئی اچھی خبر ملی۔ ڈیمز مخالفین کو ضرور سزائے موت ملنی چاہئے۔
اسرارحسین چانگ کا کہناہے: میں خود وکیل ہوں اور آئین کی کیا حد ہے اسکی مکمل معلومات رکھتا ہوں۔ میں دریائے سندھ پر کسی ڈیم کے حق میں نہیں۔
محمد خفران کہتے ہیں: اگر ہم نے مزید ڈیم تعمیر نہ کئے تو پاکستان صحراءمیں تبدیل ہوجائیگا۔ اپنی بقاءکےلئے مزید ڈیم تعمیر کرنے چاہئیں۔ رکاوٹ ڈالنے والے ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہیں جو بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔
ایم طاہر رشید کا کہناہے: ڈیموں کی مخالفت پاکستان سے غداری کے مترادف ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں