Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقیب اللہ قتل کیس‘ مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری

کراچی:  انسدا ددہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث 12 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران معطل ایس ایس پی راؤ انوار اور شریک ملزم سابق ڈی ایس پی قمر احمد عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے مفرور ملزمان سے متعلق رپرٹ جمع کرائی اور بتایا کہ ملزمان کی رپورٹ تمام متعلقہ اداروں سے منگوائی ہے تاہم ابھی تک مفرور ملزمان کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
رپورٹ کے مطابق مفرور ملزمان سابق ایس ایچ او امان اللہ، شعیب عرف شوٹر سمیت دیگر روپوش ہیں۔ رپورٹ میں ملزمان کے روپوش ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ میڈیا میں تشہیر کی وجہ سے مفرور ملزمان چھپ گئے ہیں، کوشش کررہے کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے ۔
بعد ازاں کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی جب کہ عدالت نے سابق ایس ایچ اوامان اللہ، شعیب شوٹر سمیت12 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
مزید پڑھیں:- - - - -نواز شریف نے پیرول میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ خود کیا

شیئر: